انٹرٹینمنٹ
پاکستان: سبی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے سبی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے سبی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق سبی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے تھے، اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز سبی سے 58 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے ڈھاڈر سمیت ضلع کچھی میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔