وزیر اعظم پاکستان: نون لیگ اور ایم کیو ایم کے تعلقات سے ہمیں فرق نہیں پڑتا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ اور ایم کیوایم کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں یہی جمہوریت ہے، اور حکومت کو ان ملاقاتوں سے کوئی نقصان نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ اور ایم کیوایم کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں یہی جمہوریت ہے، اور حکومت کو ان ملاقاتوں سے کوئی نقصان نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان وزیر اعظم میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی پارٹی ہے اور ہم سندھ کے معاملات پر ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے پاکستان میں مکمل انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انعقاد سے عالمی دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں بھی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے، سیاحوں کی پاکستان آمد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
اجلاس میں اسد عمر نے ترقیاتی منصوبوں اور ان پر اخراجات سے ترجمانوں کو آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے حکومت اور پارٹی کے ترجمانوں کوہدایت دی کہ آپ حکومت کا حصہ ہیں اپوزیشن کی طرح سطحی باتیں نہ کیا کریں، میڈیا پر مکمل اعداد و شمار اور تیاری کے ساتھ جایا کریں۔
aXA6IDMuMTQ5LjI0My4xMDYg ejasoft island