پاکستان: تحریک انصاف اتحادیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے متحرک ہے
تحریک انصاف اتحادیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے متحرک ہے، مسلم لیگ قاف کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں رواں ہفتے ہی مشترکہ اجلاس منعقد کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، مشترکہ اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور پر بات چیت ہوگی، قاف لیگ کا وفد رواں ہفتے وزیراع
تحریک انصاف اتحادیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے متحرک ہے، مسلم لیگ قاف کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں رواں ہفتے ہی مشترکہ اجلاس منعقد کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، مشترکہ اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور پر بات چیت ہوگی، قاف لیگ کا وفد رواں ہفتے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کرے گا۔
ہم نيوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اپنے اتحادیوں کے معاملات کے حل کے لئے سرگرم ہے، وفاق میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی کا مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، دونوں اتحادیوں کے درمیان رواں ہفتے میں اعلیٰ سطح کی مشترکہ بیٹھک ہوگی۔ اہم اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور زیر بحث آئیں گے۔
مسلم لیگ ق کی قیادت نے رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ق بھی اپنے مطالبات پر حکومتی عملدرآمد کا منتظر ہے۔ ق لیگ نے بھی حکومت سے اپنے حلقوں کے لئے ترقیاتی پیکیج کا مطالبہ کررکھا ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjU2LjI4IA==
ejasoft island