سوسائٹی
پاکستان: 25 اپریل سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر
پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 30 تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں ٹرینوں کی بحالی کی اجازت طلب کی گئی تھی۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی بحالی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے اور تمام ٹرینیں اس وقت بحال ہوں گی جب وزیر اعظم عمران خان اجازت دیں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے مسافر ٹرینیں بحال کردیں گے۔
aXA6IDE4LjIxNy4xNDQuMzIg ejasoft island