سوسائٹی
پاکستان: کورونا سے مہلوکین کی مجموعی تعداد 237 اور متاثرین کی مجموعی تعداد 11429
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی ہے جبکہ مزید نئے کیس سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11429 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی ہے جبکہ مزید نئے کیس سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11429 تک جا پہنچی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق 237 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 85 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 65، بلوچستان میں 8 جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا وائرس کے اب تک 284 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سندھ سے 274 اور اسلام آباد سے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDEzLjU4LjEyMS4xMzEg ejasoft island