پاکستان: بچوں پر جنسی تشدد کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور
پاکستان کی قومی اسمبلی نے بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی ایک قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی ایک قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے جمعے کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی ہے۔
اس سے پہلے قومی اسمبلی میں بچوں کی حفاظت سے متعلق زینب کے نام سے جو بل منظور کیا گیا تھا اس میں ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے عمر قید کی سزا تجویز کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ اس وقت زور پکڑ گیا تھا جب پنجاب کے شہر قصور کی سات برس کی زینب کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تھا۔