كاروبار
وزیراعظم عمران خان: کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
اب تک نيوز کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، یہ ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی، اور کہا کہ وہ خود ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کےلئے آنا چاہتے تھے، لیکن موسم کی خرابی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMTkuMTQ4IA== ejasoft island