3 صدیاں دیکھنے والے بابا جی غلام محمد جٹ 125 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ دودھے میں تین صدیاں دیکھنے والے معمر ترین بزرگ بابا جی غلام محمد جٹ 125 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ دودھے میں تین صدیاں دیکھنے والے معمر ترین بزرگ بابا جی غلام محمد جٹ 125 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق مرحوم نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور انڈیا سے مسلمانوں کو بحفاظت پاکستان لانے کا فریضہ بھی سرانجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم1895 میں پیدا ہوئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی لمبی زندگی کا راز نماز فجر کے بعد واک تھی، اور وہ کھیتی باڑی کرتے تھے۔ مرحوم نے اپنے پیچھے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہیں آبائی گاؤں دودھے میں سپردخاک کر دیا گیا۔
aXA6IDE4LjE5MS4xMDguMTY4IA== ejasoft island