سوسائٹی
كورونا وائرس: پیراگوائی کی وزارت صحت نے کی کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق
بر اعظم امریکہ کی جمہوریہ پیراگوائی کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
بر اعظم امریکہ کی جمہوریہ پیراگوائی کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیراگوئی کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ اس ٹویٹ میں اس کیس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت کے ذمہ داران آج کسی وقت اس معاملے پر پریس کانفرنس کریں گے۔