کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاک ایران بارڈر 14 ویں روز بھی بند
کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاک ایران بارڈر 14 ویں روز بھی بند ہے، چمن میں پاک افغان بارڈر پر بھی چھٹے روز آمد ورفت معطل ہے اور سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی ہیں۔
کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاک ایران بارڈر 14 ویں روز بھی بند ہے، چمن میں پاک افغان بارڈر پر بھی چھٹے روز آمد ورفت معطل ہے اور سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی ہیں۔
دنيا نيوز کے مطابق ایران سے مزید 397 پاکستانی باشندے تفتان بارڈر پہنچے ہیں جن میں 222 زائرین، 68 طلبہ اور 107 کاروباری لوگ شامل ہیں، تمام افراد کی سکریننگ بھی کی جا رہی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جہاز کے ذریعے سامان دالبندین ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا ہے جس میں 2 ہیوی جنریٹر، ادویات، سکریننگ مشین، میڈیکل کٹس اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔