پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر پہلا مریض مکمل صحت یابی سے ہم کنار
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار پہلا مریض مکمل صحت یاب ہو گیا ہے، جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار پہلا مریض مکمل صحت یاب ہو گیا ہے، جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صوبہ سندھ کا رہائشی ہے۔ اس کے چیک اپ پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان یحییٰ جعفری اب مکمل صحتیاب ہو چکا ہے، اسے ہفتے کے روز ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے، میں پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ياد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی تھی۔ کورونا وائرس کے نئے مریض کی عمر 69 سال اور اس کا تعلق ڈسٹرکٹ شرقی سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا چھٹا مریض سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال نہیں کہ کہہ دیں اسکولس بند کر دیئے جائیں، تاہم صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے میں خود مختار ہیں۔
aXA6IDMuMTQyLjE5Ni4yMjMg
ejasoft island