کورونا وائرس: وادی کشمیر کے چار اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری
وادی کشمیر میں صوبائی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر چار اضلاع سری نگر، بڈگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پرائمری سطح تک کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے نئے احکامات کے جاری ہونے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
وادی کشمیر میں صوبائی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر چار اضلاع سری نگر، بڈگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پرائمری سطح تک کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے نئے احکامات کے جاری ہونے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
نیوز 18 کے مطابق جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں دو متاثرین میں کورونا وائرس کی قوی علامات وامکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
ادھر وادی میں صوبائی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر چار اضلاع سری نگر، بڈگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پرائمری سطح تک کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وادی کے باقی اضلاع میں انتظامیہ نے اسکولوں میں دعائے صبح کے اجتماعات نئے احکامات جاری ہونے تک معطل رکھنے کے احکامات جاری کرنا شروع کردئے ہیں۔
جموں کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ہفتہ کی شام اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وادی کے چار اضلاع بانڈی پورہ، بارہمولہ، سری نگر اور بڈگام میں پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ دریں اثنا یونین ٹریٹری انتظامیہ نے جموں کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھی احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQyLjE5Ni4yMjMg ejasoft island