پومپیو: عراق اور شام میں ایران نواز میلیشیاؤں کے خلاف کامیاب کارروائی
امریکہ کے حکام نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران نواز میلیشیاؤں کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی کامیاب رہی ہے اور خطے میں امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے مزید کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔
امریکہ کے حکام نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران نواز میلیشیاؤں کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی کامیاب رہی ہے اور خطے میں امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے مزید کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے مزيد کہا ہے کہ عراقی ملٹری بیس پر راکٹ حملے میں امریکی سویلین کنٹریکٹر کی ہلاکت کے جواب میں اتوار کو امریکی فوج نے حزب اللہ میلیشیاؤں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
وى او اے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شام اور عراق میں کی جانے والی فضائی کارروائی سے متعلق مختصرا رپورٹ بھی دی ہے۔
اس مختصر رپورٹ کے بعد وزیر خارجہ مائیک پومپیو، وزیر دفاع مارک ایسپر اور امریکی مسلح افواج کے چیئرمین اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے صحافیوں سے گفتگو کرکے شام اور عراق میں کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔
وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ فضائی کارروائی کامیاب رہی ہے اور صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ہم نے صدر ٹرمپ سے متبادل آپشن کے سلسلہ میں بھی بات کی ہے اور ان سے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ہم میلیشیا گروپ یا ایران کے ساتھ مزید جارحانہ طریقے سے پیش آئیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف ایسا کوئی قدم اٹھانے نہیں جا رہے جس سے امریکیوں کو کوئی خطرہ لاحق ہو۔
عراقی سیکیورٹی اور میلیشیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو عراق میں کی جانے والی امریکی فضائی کارروائی میں کم از کم 25 جنگجو ہلاک اور لگ بھگ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔