71ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریاں جاری
آج یومِ جمہوریہ 2020 کی تقریبات کے لئے فُل ڈریس ریہرسل کی جائیں گے۔ نيوز اون اير كے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ راستوں پر بلا رکاوٹ پریڈ کرانے کے لئے دلّی پولیس نے ٹریفک کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔
آج یومِ جمہوریہ 2020 کی تقریبات کے لئے فُل ڈریس ریہرسل کی جائیں گے
نيوز اون اير كے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ راستوں پر بلا رکاوٹ پریڈ کرانے کے لئے دلّی پولیس نے ٹریفک کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔
اس سال کی 71ویں یوم جمہوریہ تقریبات کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ سنہ1950 میں 26 جنوری کے دن ہندوستان کے آئین پر باضابطہ طور سے عمل شروع ہوا تھا لہذا اسی کی یاد میں ہر سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے اور اسی تاریخی دن کو ہندوستان ایک آزاد جمہوریہ قرار دیا گیا تھا۔
نامہ نگار نے یہ بھی خبر دی ہے کہ اس سال دار الحکومت میں قومی جنگ کی یادگار میں پہلی بار روایتی سلامی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس میں آزادی کے بعد سے اب تک کے تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی۔
aXA6IDE4LjIyMy4yMS41IA== ejasoft island