صدر مملکت پاکستان: گائیڈ لائنز پر عمل کے ذریعے ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر سربراہ مملکت نے کہا ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل کے ذریعے ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر سربراہ مملکت نے کہا ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل کے ذریعے ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل کے ذریعہ ہی مرض کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے، اس لئے قومی اسمبلی اجلاس میں صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔
سربراہ مملکت نے کہا ہے کہ سیشن کے دوران بھی سماجی فاصلہ اور دیگر ہدایات پر عمل در آمد ضروری ہے، صدر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان کی نشستوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island