پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ آج
پاکستان سپر لیگ فائیو کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا ۔ دو دن کے آرام کے بعد آج ملتان سلطانر اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
پاکستان سپرلیگ فائیو کے آٹھویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ملتان اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔
نوائے وقت کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا ۔ دو دن کے آرام کے بعد آج ملتان سلطانر اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 5 کے آٹھویں میچ کی میزبانی پہلی بار ملتان کر رہا ہے۔ اس سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں آخری میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز 32 روز میں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ، 8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔
aXA6IDMuMTM5LjEwNS44MyA= ejasoft island