رانی مکھرجی نے سلمان خان کو کہا جونیئر
سلمان خان کی فلم "دبنگ3"ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کی کہانی پولیس آفیسر چلبل پانڈے پر ہے، لیکن اس کی ریلیز سے ٹھیک پہلے رانی مکھرجی کی "مردانی2" ریلیز ہو رہی ہے اور اسے پروموٹ کرنے کے سلسلہ میں رانی مکھرجی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اور اسی مہم کے دورا
سلمان خان کی فلم "دبنگ3"ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کی کہانی پولیس آفیسر چلبل پانڈے پر ہے، لیکن اس کی ریلیز سے ٹھیک پہلے رانی مکھرجی کی "مردانی2" ریلیز ہو رہی ہے اور اسے پروموٹ کرنے کے سلسلہ میں رانی مکھرجی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اور اسی مہم کے دوران رانی مکھرجی نے سلمان خان کو جونیئر تک کہہ دیا ہے۔
دراصل رانی مکھرجی نے پولیس افسروں کے لئے ایک اسپیشل شو کا انتظام کیا تھا اور اس شو کے بعد میڈیا سے بات چیت کرنے کے دوران انہوں نے کہا کہ شوانی رائے اور چلبل پانڈے میں ایک ہی فرق ہے اور وہ ایک اسٹار کا فرق ہے۔ زى نيوز کے مطابق رانی مکھرجی دبنگ سلمان خان سے سینیئر ہیں کیونکہ چلبل پانڈے ٹو سٹار آفیسر ہیں۔
فلم کے بارے میں رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ پولیس افسران سے "مردانی2" کے سلسلہ میں بہت اچھی رائے مل رہی ہے اور شوانی رائے اس بار سب سے اسٹرانگ كریكٹر میں ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ وردی میں ہی مردانی لگیں بلکہ ہر عورت کے اندر فطری طاقت ہوتی ہے اور وہ اس سے مردانی لگتی ہے اور یاد رہے کہ فلم "مردانی2" 13 دسمبر کے دن سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
aXA6IDMuMTIuNDEuODcg ejasoft island