روٹری انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے پاک افغان سرحد کے آر پار نقل وحرکت باضابطہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے پاک افغان سرحد کے آر پار نقل وحرکت باضابطہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
نوائے وقت كے مطابق وزیراعظم نے یہ بات روٹری انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے جس نے تنظیم کے صدر ہولگر نایک (Holger Knaak ) کی سربراہی میں اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اس طرح کی تنظیموں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اُن کی خدمات کی ادائیگی میں تمام ممکنہ معاونت کرے گی۔ وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjM1LjIzOCA= ejasoft island