ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر روسی صدر کا ردعمل ایران کے لئے مایوس کن
ماسکو: ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر روسی صدر کے رد عمل نے ایران کو مایوس کر دیا ہے۔ اردو پوائنٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے امریکی حملے کو مذمت کرنے سے گریز کیا گیا ہے اور واقعے کو صرف افسوسناک قرار دیا گيا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے واقعے کی مذمت کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عراق میں قاسم سلیمانی کو ہلاک کئے جانے کا واقعہ افسوسناک ہے اور امریکہ کو یک طرفہ کارروائیوں سے گریز کرنا چاہیے تھا کیونکہ خطے کے حالات پہلے سے ہی خراب ہیں اور ایسے میں جارحانہ اقدامات خطے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
خیال رہے کہ روس ایران کا اتحادی تصور کیا جاتا ہے اور ایسے وقت میں اس کی جانب سے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی مذمت نہ کئے جانے پر ایرانیوں کی جانب سے ولادی میر پوتن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔