عدالت احتساب نےحمزہ شہباز کو 12 مئی کو پیش کرنے کا دیا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے.
لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فردجرم عائد کرنی ہے، اس لیے جیل حکام بغیر کسی عذر کے انہیں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس کے مقدمات چل رہے ہیں۔
رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، تاہم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ حمزہ شہباز پر الزام ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے سرکاری خزانے سے انہوں نے نالہ بنایا اور ان کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island