چیمپئنز لیگ اور یوروپ لیگ کے فائنلز اگست میں متوقع

گزشتہ روز 2019-20 کے سیزن سے متعلق مشاورت کے بعد اگست میں چیمپئنز لیگ اور یوروپ لیگز کھیلے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل یوئیفا نے 55 ایسوسی ایشنوں کو بتایا ہے کہ ابھی بھی یہ امکان موجود ہے کہ مقابلہ جون، جولائی اور اگست میں ہوگا۔
کورونا وائرس کے باعث جہاں پوری دنیا وباء کی لپیٹ میں ہے وہیں اس وباء سے عالمی سطح پر تمام کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
نوائے وقت نيوز کے مطابق گزشتہ روز 2019-20 کے سیزن سے متعلق مشاورت کے بعد اگست میں چیمپئنز لیگ اور یوروپ لیگز کھیلے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل یوئیفا نے 55 ایسوسی ایشنوں کو بتایا ہے کہ ابھی بھی یہ امکان موجود ہے کہ مقابلہ جون، جولائی اور اگست میں ہوگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 جولائی تک ڈومیسٹک لیگز کو مکمل کرنے کے منصوبے کے حوالہ سے تازہ ترین مباحثوں کا تبادلہ ہوا ہے لیکن کسی بھی چیز پر قطعی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے البتہ یوئیفا پورے یورپ میں عام غیریقینی صورتحال کے پیش نظر جب تک ممکن ہو سکے تمام اختیارات ٹیبل پر چھوڑنے کا خواہاں ہے اور ان معلومات کے مطابق اس موسم میں کسی کھیل کی ضمانت نہیں ہے۔