2019 کے دوران ہندوستان اور پاکستان میں سب سے زیادہ نمایاں سوسائٹی واقعات
24ستمبر2019 كو کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کشمیر
پاکستان: کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید زلزلہ سے جانی ومالی نقصان
24ستمبر2019 كو کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کشمیر کے شہر میرپور تھا۔ بھمبر اور میرپور میں زلزلے سے عمارت گر گئی ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
متعدد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے ہیں جس سے کئی گاڑیاں الٹ گئی ہیں اور آمد ورفت بھی منقطع ہوگئی ہے۔
ٹرین میں آگ لگنے سے 74 افراد ہلاک
31 اکتوبر2019كو مسافر ٹرین تیز گام کراچی سے براستہ لاہور راولپنڈی جا رہی تھی۔
ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 37 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے کے مطابق سانحہ تیزگام ایکسپریس سلنڈر اور چولہے جلانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تیزگام ایکسپریس زنجیر کھینچنے کی وجہ سے رکی ورنہ پوری ٹرین جل جاتی۔ ریسکیو کے ضلعی ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور جبکہ جھلس جانے والے متعدد مسافروں کو شیخ زید ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان: نئی دہلی کی فیکٹری میں لگی آگ میں 43 افراد ہلاک اور کئی زخمی
8 دسمبر2019كو ہندوستانى میڈیا کے مطابق اناج منڈی نامی نئی دہلی کے ایک علاقہ میں واقع بیگ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے لیکن حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا علم ابھی تک نہیں ہو سکا ہے تاہم یہ گمان لگایا جا رہا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر ملازمین سو رہے تھے اور اس واقعہ میں 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق 50 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ہندوستان: صوبہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ
سال 2019 کی عالمی بڑی خبروں میں ایک اہم اور بڑی خبر ہندوستان کے صوبہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کا ہٹایا جانا ہے، 5/ اگست 2019 کو حکومت ہند نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی ریاست کشمیر کو "جموں وکشمیر" اور "لداخ" دو الگ یونین ٹریٹری میں تقسیم کر دیا ہے۔
ہندوستانی عدالت عظمی نے بابری مسجد کا فیصلہ رام مندر کے حق میں سنایا
سال 2019 کی عالمی بڑی خبروں میں ایک اہم اور بڑی خبر جس نے تمام دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے وہ بندوستان میں بابری مسجد کا فیصلہ ہے۔ ہندوستانی عدالت عظمی نے 9/ نومبر 2019 کو بابری مسجد کے حق میں سارے ثبوت ہونے کے باوجود بابری مسجد اور اس سے متعلقہ 2.77 ایکڑ زمین کا فیصلہ رام مندر کے حق میں سنایا ہے۔