پی ایس ایل کے میچز کراچی ہی میں ہوں گے
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے، نیشنل اسٹیڈیم میں تھرمل اسکریننگ بھی کی جائےگی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسٹیڈیم میں اسپرے کے بعد ہر جگہ سنیٹائزر رکھے جائیں گے اور اسٹیڈیم میں آنے والوں کی اسکریننگ کی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے 1500لوگ سندھ آئے اور ہماری ٹیمیں تمام 1500لوگوں تک پہنچی ہیں، تمام افراد تک رسائی ممکن بنائی اور اسکریننگ کی گئی۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کےلئے وفاقی حکومت کو مزید سنجیدہ اقدامات کرناہوں گے، کراچی میں کورونا کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMC4xNTQuNDEg
ejasoft island