پاکستان: عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا
وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دی ہیں، پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جیسا کہ اب ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پی ایس ایل اور پاکستان میں کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دی ہیں، پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جیسا کہ اب ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی میں میچز کی وہ شکل نہیں جو پاکستان میں ہے، کوشش ہے اور بھی ایونٹ کرائیں جسے سے عوام کو تفریح کے مواقع ملیں۔
وزیراعظم نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو گرم جوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
aXA6IDMuMTUuMTcxLjIwMiA= ejasoft island