کھیل
پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ آج
پاکستان سپر لیگ 5 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ 5 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
نوائے وقت کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کا پندرہواں میچ شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کراچی کنگز عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، جبکہ ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کپتانی کر رہے ہیں ۔
پشاور زلمی کا یہ چھٹا جبکہ کراچی کنگز آج اپنا پانچواں میچ کھیلے گی ۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر براجمان ہے، جبکہ دیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
aXA6IDE4LjExNy4xNjEuMTg1IA==
ejasoft island