کھیل
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی-ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا آج
نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
92نيوز کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 29 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا ۔