پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 اور کیسز 14414
ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 14414 تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 14414 تک جا پہنچی ہے۔
جیو نیوز کےمطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 95 اور سندھ میں 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں تین اور اسلام آباد میں 4 افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 357 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب میں 4 ہلاکتیں، اسلام آباد میں 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان میں ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔