کوروناوائرس سے متعلق آگاہی کے لئے عالمی ادارہ صحت نے ٹِک ٹاک کا لیا سہارا
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ٹِک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو میں انفیکشن کے انسداد اور روک تھام کے تکنیکی شعبے کی سربراہ بینیدتا آلیگرانزی نے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔
ہم نيوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے صحت عامہ سے متعلق بر وقت اورقابل اعتماد معلومات فراہم کی جائیں گی۔
سوشل میڈیاپرکورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات اور دعوؤں کا سیلاب برپا ہوچکاہے،جس کی وجہ سےعالمی ادارہ صحت نےگمراہ کُن معلومات کا تدارک کرنےکے لیے یہ اقدام کیاہے۔
عالمی ادارہ صحت نےانسٹا گرام سمیت دیگر سماجی میڈیا کے پلیٹ فورمزپربھی آگاہی فراہم کرنےکی مہم کا آغاز کررکھا ہے۔
aXA6IDMuMTcuNjQuNDcg ejasoft island