پاکستان:کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ آج کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ آج کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ آج کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تین گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، جس میں اس حوالے سے مختلف زاویوں پر غور کیا گیا ۔ ساتھ ہی اجلاس میں پاکستان میں داخلے کے پوائنٹس کو مزید محفوظ بنانے پر اتفاق ہوا، تاکہ کورونا سے متاثرہ افراد کو وہاں پر ہی چیک کر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاسکے ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ آج دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں، ایک کا تعلق سندھ اور دوسرا اسلام آباد کا رہائشی ہے ،اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔
aXA6IDE4LjIyMS4yMjUuMTEzIA==
ejasoft island