انٹرٹینمنٹ
دنیا کا سب سے عمر رسیدہ جاپانی مرد انتقال کرگیا
غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق چیٹیٹسو واتانابے وسطی جاپان کے شہر جوئیتسو کے رہائشی تھے اور 112 برس کی عمر میں ان کے انتقال کی تصدیق منگل کی صبح کی گئی ہے۔
دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد جاپان میں انتقال کر گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق چیٹیٹسو واتانابے وسطی جاپان کے شہر جوئیتسو کے رہائشی تھے اور 112 برس کی عمر میں ان کے انتقال کی تصدیق منگل کی صبح کی گئی ہے۔
نوائے وقت كے مطابق چیٹیٹسو پانچ مارچ سن 1907 کے دن پیدا ہوئے تھے۔ انہیں اسی ماہ بارہ تاریخ کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد بن جانے پر گینس بک آف ورلڈ ریکارڈز کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا کی عمر رسیدہ ترین خاتون کانےتانا ہیں جن کی عمر 117 برس ہے اور وہ بھی جاپانی ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjE4NC4xMTcg ejasoft island