پنجاب میں کورونا کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پورا پاکستان لاک ڈاؤن
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 887 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 887 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کر چکے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز پیر کے دن ملک بھر سے کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے سندھ میں 42، پنجاب میں 24، گلگت میں 9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد کل تک ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 884 تھی۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwNC4yNDgg ejasoft island