ٹرمپ کا بیوی میلانیا کے ساتھ 24-25 فروری کو دورہ ہندوستان
وہائٹ ہاؤس نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانيا ٹرمپ بھی ہندوستان آئیں گی۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ دونوں نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔

نیوز 18 کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔ یاد رہے کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان اس ہفتہ کے آخر میں فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یہ دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ كو مضبوط کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنائے گا۔
وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے امریکی صدر کے ہندوستان دورے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں اور یہ تعاون دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔
aXA6IDMuMTM5LjgxLjU4IA== ejasoft island