اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج کرتارپور کا دورہ کریں گے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے، جہاں سکھ برادری سے ملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچے ہیں، جہاں وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے معزز مہمان کا استقبال کیا ہے اور بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے ہیں۔
سچ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے، جہاں سکھ برادری سے ملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔
دورے کے دوران یو این سیکریٹری جنرل نجی یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹیڈنیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور لاہور یونیورسٹی آف سائنسز میں طلبہ وطالبات سے ملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے انتونیو گوتریس کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں رسائی دینے پر شکرگزار ہیں، خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4zNS4yMSA= ejasoft island