متحدہ عرب امارات اور ڈبلیو ای ایف کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط
متحدہ عرب امارات نے اگلے پانچ سالوں کے لئے عالمی اقتصادی فورم "ڈبلیو ای ایف" کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اگلے پانچ سالوں کے لئے عالمی اقتصادی فورم "ڈبلیو ای ایف" کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان اور دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کی موجودگی میں اگلے پانچ سالوں کے لئے عالمی اقتصادی فورم "ڈبلیو ای ایف" کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ اعلان ڈیووس میں ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس میں 2 ہزار سے زیادہ عالمی شخصیات اور عہدیداروں کی موجودگی میں اماراتی وفد کی شرکت کے دوران کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فورم کا مقصد متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا ہے اور ان میں سب سے اہم مقصد نئی ٹیکنالوجی اور چوتھے صنعتی انقلاب کے ساتھ ہم آہنگی رکھنے میں حکومتوں کا کردار ہے۔
شراکت داری کے اس معاہدہ پر اماراتی کابینہ کے وزیر محمد بن عبد اللہ القرقاوی اور ڈبلیو ای ایف کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاز شواب نے دستخط کئے ہیں جس میں ڈبلیو ای ایف کے مقاصد کی نمائندگی کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں میں بہت سے شعبوں میں باہمی تعاون کے مقاصد کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTM5LjYyLjEwMyA=
ejasoft island