امریکی صدر کی طرف سے بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹہ کی ملاقات مفید رہی ہے اور میں اس ملاقات میں موجود تھا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹہ کی ملاقات مفید رہی ہے اور میں اس ملاقات میں موجود تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کی پوری ٹیم موجود تھی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے مدد کا مطالبہ کیا ہے اور اسی کے ساتھ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ٹریول ایڈوائزری میں بہتری لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات میں تجارت سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ امریکہ کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو پسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں اور انہوں نے بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
aXA6IDE4LjIyNy4xMTEuNTgg ejasoft island