امریکی وزیر خارجہ: طالبان کے ساتھ امن معاہدہ 29 فروری کو ہوسکتا ہے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ معاہدہ 29 فروری کو ہو سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ معاہدہ 29 روری کو ہو سکتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے دورے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تشدد میں کمی کے حوالے سے ہونے والی مفاہمت پر کامیابی سے عمل درآمد کی صورت میں امریکہ اور طالبان کے مابین 29 فروری کو معاہدہ ہو سکتا ہے۔
ادھر طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین معاہدہ بین الااقوامی مبصرین کی موجودگی میں ہو گا۔
امریکی مذاکرات کاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایک ہفتے کے لئے تشدد میں کمی کی جس مفاہمت پر اتفاق کیا ہوا ہے اس کا آغاز 22 فروری سے ہو رہا ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwMy4yMDIg
ejasoft island