ہندوستان: ایئر انڈیا نے 30 جون تک کینسل کی چین جانے والی سبھی فلائٹس
ایئر انڈیا نے چین کو جانے والی سبھی فلائٹس 30 جون تک روک دی ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق اس کی وجہ چین میں پھیل رہی خطرناک بیماری کورونا وائرس ہے۔ کورونا وائرس کا خطرہ اب صرف چین میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں پر بھی منڈرا رہا ہے۔
ایئر انڈیا نے چین کو جانے والی سبھی فلائٹس 30 جون تک روک دی ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق اس کی وجہ چین میں پھیل رہی خطرناک بیماری کورونا وائرس ہے۔ کورونا وائرس کا خطرہ اب صرف چین میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں پر بھی منڈرا رہا ہے۔ اسی وجہ سے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی ملکوں نے چین کے لئے آنے جانے والی فلائٹس روک دی ہیں۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شنگھائی اور ہانگ کانگ جانے والی اڑانیں 30 جون تک رد کردی گئی ہیں۔ بتادیں کہ ایئر انڈیا فلائٹ ہانگ کانگ کے لئے ہر روز ایک بار جاتی ہے جبکہ دہلی سے شنگھائی کے لئے ہفتے میں 6 مرتبہ اڑان بھرتی ہے۔
ہانگ کانگ کے فلیگ کریئر کیتھے پیسیفک نے 20 مارچ 2020 تک ہندوستان آنے والی فلائٹس کی تعداد فی ہفتہ 49 سے گھٹا کر 36 کردی ہے۔ گھٹتی ٹریول مانگ کے درمیان فلائٹس میں ہر روز کی جارہی کٹوتی اس سے بھی زیادہ ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjQ2LjE4IA== ejasoft island