یس بینک کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو کیا طلب
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یس بینک کے پروموٹر رانا کپور اور دوسروں کے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے کے معاملے میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو طلب کیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یس بینک کے پروموٹر رانا کپور اور دوسروں کے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے کے معاملے میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو طلب کیا ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق عہدے داروں نے بتایا کہ امبانی سے کہا گیا ہے کہ وہ آج ممبئی میں ED کے دفتر میں حاضر ہوں، کیونکہ ان کی گروپ کمپنیاں بھی ان بڑی کمپنیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے بحران سے دوچار بینک سے قرض لینے کے بعد ادا نہںی کئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ امبانی کی گروپ کمپنیوں نے بینک سے تقریباً 12ہزار 800 کروڑ روپے قرض لئے تھے۔
عہدے داروں نے بتایا کہ امبانی نے بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر خود حاضر ہونے سے معذرت کرلی ہے، جبکہ امید کی جارہی ہے کہ انہیں کوئی نئی تاریخ دی جاسکتی ہے۔
aXA6IDE4LjE4OC4yNDEuODIg ejasoft island