ایشیائی اولمپک کوالیفائر کے فائنل میں وکاس کا مقابلہ عیسیٰ اور سمرن کا مقابلہ یونجی سے آج
وکاس کرشن کا مقابلہ آج فائنل میں اردن کے عیسیٰ حسین سے اور سمرن جیت کور کا مقابلہ دو مرتبہ کی سابق چمپئن جنوبی کوریا کی یونجی سے ہوگا۔
ہندوستانى مکے باز وکاس کرشن 69 کلوگرام کے زمرے میں اور سمرن جیت کور 60 کلوگرام کے زمرے میں اردن کے عمان میں ایشین اولمپک کوالیفائرس کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
نيوز اون اير کے مطابق وکاس کرشن کا مقابلہ آج فائنل میں اردن کے عیسیٰ حسین سے اور سمرن جیت کور کا مقابلہ دو مرتبہ کی سابق چمپئن جنوبی کوریا کی یونجی سے ہوگا۔
ایم سی میری کوم نے 51کلوگرام، امت پنگل نے 52کلوگرام، لولینا بورگوہین نے 69کلوگرام، پوجارانی نے 75کلوگرام، آشیش کمار نے 75کلوگرام اور ستیش کمار نے 91 کلوگرام سے زائد کے زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
سبھی آٹھوں ہندوستانى مکہ باز سیمی فائنل میں جگہ بناکر اولمپک کھیلوں کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔ فائنل میں پہنچنے کے بعد وکاس کرشن اور سمرن جیت کور کا کم سے کم چاندی کا تمغہ حاصل کرنا اب یقینی ہوگیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjM4LjI0IA== ejasoft island