افغان صدر: ہم نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا ہے
بی بی سی کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے جیسا کہ دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں کہا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق سنیچر کے روز قطر میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے مطابق 5000 طالبان کی رہائی کے بدلے میں طالبان کی زیر حراست ایک ہزار قیدیوں کو 10 مارچ تک رہا کیا جائے گا۔
صدر افغان نے کہا ہے کہ قیدیوں کی اس طرح سے رہائی کی بات چیت کوئی شرط نہیں ہو سکتی ہے لیکن مذاکرات کا حصہ ضرور ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سنیچر کے روز امریکہ اور افغان طالبان نے طویل عرصے سے جاری امن مذاکرات کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت افغانستان میں گذشتہ 18 برس سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو پائے گا۔
aXA6IDUyLjE0LjEzMC4xMyA= ejasoft island