افغانستان: خونریزی کے 19سال میں 35 سو اتحادی فوجی اور1 لاکھ افغان ہلاک
افغانستان میں انیس سال تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران ایک لاکھ افغان اور 35 سو اتحادی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور امریکہ کو مجموعی طور پر 2 ہزار ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
افغانستان میں انیس سال تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران ایک لاکھ افغان اور 35 سو اتحادی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور امریکہ کو مجموعی طور پر 2 ہزار ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کے روز دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد دو دہائیوں سے جاری جنگ اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم ان سالوں میں امریکہ کو بھاری مالی وجانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب دہائیوں سے جنگی تباہ کن کارروائیوں کے شکار افغانستان مزید تباہ حالی کا شکار ہوا ہے اور اس عرصے میں ایک لاکھ افغان شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے جن میں خواتین اور بجے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2001 میں نو گیارہ کے واقعات کے بعد امریکہ نے افغانستان میں اس واقعے کے ذمے داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا جواز بنا کر اپنے اتحادیوں کے ساتھ جنگ کا آغاز کیا تھا۔
چند ماہ بعد ہی طالبان حکومت ختم کردی گئی تھی اور اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کی دیگر قیادت پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش ہوگئی تھی اور امریکہ نے جنگ کو طول دیتے ہوئے افغانستان میں قیام کا فیصلہ کیا تھا۔
aXA6IDE4LjIyMy4yMS41IA==
ejasoft island