کھیل
نیویارک اوپن ٹینس میں اعصام الحق کی مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی
نیویارک اوپن ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
نیویارک اوپن ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق امریکہ میں جاری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لاسٹ 16راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر ڈومینک انگلوٹ نے امریکہ کے جان آئزنر اور ٹامی پال کی جوڑی کو چھ، چار اور سات، چھ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
تفصلات کے مطابق اعصام الحق کا سامنا جمہوریہ چیک کے رومن جیباوے اور ڈنمارک کے فریڈرک نیلسن سے ہوگا۔ اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فرانس کے اوگو ہمبرٹ، جنوبی کوریا کے کوون سون وو، برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور کیمرون نوری لاسٹ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر گئے ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjE0Ny4yNTIg ejasoft island