سٹیزن پورٹل پر شکایت، پاکستانی خاتون کو 29 سال بعد ویزا ملا
پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی طرف سے درج کرائی جانے والی شکایت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانی خاتون کو ساڑھے 29 سال بعد پاکستان کا ویزا ملا ہے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی طرف سے درج کرائی جانے والی شکایت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانی خاتون کو ساڑھے 29 سال بعد پاکستان کا ویزا ملا ہے۔
خاتون کے بھائی شاہد حسین نے بتایا ہے کہ ان کی بہن دنیا بھر میں جا سکتی تھی لیکن پاکستان نہیں آ سکتی تھی، ہم نے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی جس کے بعد یہ مسئلہ حل ہو گیا۔
دنيا نيوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اب ان کی بہن پاکستان آ رہی ہے جو جرمنی میں مقیم ہے اور وہ عرصہ دراز سے پاکستان آنے کی خواہش مند تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سرکاری حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔ میں اور میرا خاندان وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjIwNi4xNjkg
ejasoft island