پاکستان: اس سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مالی خسارے میں کمی
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مالی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ٹیکس کی وصولیابی میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مالی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ٹیکس کی وصولیابی میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اہم اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں اور وزارت خزانہ کے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اعداد وشمار کے مطابق پہلے 6 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ جی ڈی پی کا 2.7 فیصد تھا۔ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں پہلے 6 ماہ کے دوران 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یاد رہے کہ قرضوں اور سود کی ادائیگی کا حجم 12 سو 82 ارب روپیہ ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دفاعی اخراجات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 529 ارب روپیہ ہے، پبلک سیکٹر اخراجات 39 فیصد اضافے کے ساتھ 456 ارب روپے ہے۔
aXA6IDMuMTM1LjE4My4yMjEg ejasoft island