سوسائٹی
فلیٹ میں آتش زدگی سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے غریب آباد میں چار منزلہ عمارت میں واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے غریب آباد میں چار منزلہ عمارت میں واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2 بچے شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فلیٹ کے نیچے بنی دکان میں آگ لگی تھی جس نے پہلی منزل پر واقع فلیٹ کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر دکان کے اندر شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، آتش زدگی سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپیہ کی مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjguMjQ3IA== ejasoft island