کراچی کے 3 مختلف مقامات پر آتشزدگی اور کوئی جانی نقصان نہیں
رات گئے کراچی کے تین مختلف مقامات پر آگ لگی ہے اور یہ آگ نیو کراچی میں برنس روڈ اور لیاقت آباد میں موجود کارخانوں میں لگی ہے لیکم فائرفائٹرز نے تمام مقامات کی آگ پر قابو پالیا ہے اور ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایک رات میں آتشزدگی کے تین واقعات نیو کراچی میں تولیہ کی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ فیکٹری کی پہلی منزل میں موجود کپڑوں میں آگ لگی تھی پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آخر کار فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
ادھر لیاقت آباد میں الیکٹرک بورڈ کے کارخانے میں بھی پہلی اور دوسری منزل پر آگ لگی ہے لیکن یہاں فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کا تیسرا واقعہ صدربرنس روڈ پر پیش آیا جہاں بیکری کے کارخانہ میں آگ لگی تھی اور یہاں فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا۔
فائر ادارہ کے مطابق سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے اور ان تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری اور کارخانوں کے سامان جل گئے ہیں۔