انتونیو گوٹریس: پاکستان میں افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہےکہ 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہےکہ 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں 40 برس سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40 برس سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں، پاکستان میں افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کی کہانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے جذبوں پر مبنی ہے۔
قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے افغانستان میں پائیدار امن بنیادی شرط ہے۔
ساتھ ہی قریشی نے یہ بتایا کہ پاکستان 40 سال سے 30 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔
aXA6IDMuMTQ5LjI1MS4xNTQg ejasoft island