پاکستان میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور افغان پناہ گزینوں کے مابين ملاقات
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیوگوٹریس نےافغان پناہ گزینوں سےملاقات کی ہے ۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیوگوٹریس نےافغان پناہ گزینوں سےملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس نے افغان پناہ گزینوں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کا مقصد افغان پناہ گزینوں کے حالات اور واپسی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ پناہ گزینوں میں افغانستان ، یمن اور تاجکستان کے باشندے شامل ہیں۔
جنرل سکریٹری موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے، حالیہ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام نے افغان مہاجرین کے لئے بڑی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے، میں طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
دوسری طرف پناہ گزینو ں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہماری بہترین دیکھ بھال کی ہے، پاکستان ترکی کے بعد مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اس وقت بھی 27 لاکھ مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دیتے ہوئے انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی ہے۔ دنیا کو پاکستانی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
aXA6IDMuMTQwLjI0Mi4xNjUg ejasoft island