اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس تین روزہ دورے پر پہنچ گئے پاکستان
پاکستان پہنچنے پر جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصدامن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
پاکستان کے تاریخی دورے پر آئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس اسلام آباد پہنچے، جہاں ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔
سچ ٹی وی کے مطابق پاکستان پہنچنے پر جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصدامن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
ترجمان جنرل سکریٹری برائے اقوام متحدہ اسٹیفن دوجیرک کے مطابق انتونیو گوٹریس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر مللکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ جنرل سکریٹری اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کو اجاگر کرنا اور افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سامنے لانا ہے۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کل اسلام آباد میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے، جس میں پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ 60 سالہ سفر کی تصویر کشی کی جائے گی۔
aXA6IDMuMTM1LjE4My44OSA= ejasoft island