سیاست
ہندوستان: گوا میں دفعہ 144 برائے نام اور کسی دہشت گردانہ حملے کا کوئی خوف نہیں
گوا کے وزیر اعلی پروموڈ ساونت نے کہا ہے کہ گھومنے جانے والے سیاح اور غیر ملکی بغیر کسی خوف و پریشانی کے گوا کارنیول یا کسی بھی سیاحتی مقام کا سفر کر سکتے ہیں۔
گوا کے وزیر اعلی پروموڈ ساونت نے کہا ہے کہ گوا کارنیول یا کسی بھی مقام پر گھومنے جانے والے سیاح اور غیر ملکی بغیر کسی خوف وپریشانی کے سفر کر سکتے ہیں۔
نو بھارت ٹائمس کے مطابق گوا کے وزیر اعلی پروموڈ ساونت نے کہا ہے کہ گوا میں دفعہ 144 کا اثر برائے نام ہے اور کسی بھی دہشت گردانہ حملے یا اور کسی بھی طرح کے خوف کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ میں ابھی اس پر نظر ثانی کروں گا اور گوا کارنیول یا کسی اور سیاحتی مقام پر گھومنے جانے والے سیاح اور غیر ملکی بغیر کسی خوف وپریشانی کے سفر کر سکتے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjIyMi4xNDkg ejasoft island